پی سی او ڈی میں مبتلا خواتین یہ 7 چیزیں ہرگز نہ کھائیں ۔۔ جانیں وہ کون سی غذائیں ہیں جن کو نہ کھانے سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟

image

پی سی او ڈی کا مطلب خواتین میں ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن یہ واحد وجہ نہیں ہے بلکہ اسکے ہونے کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ ذہنی تناؤ، خراب روٹین، غیر صحت مند غذا یا پھر موٹاپہ وغیرہ۔ پی سی او ڈی کی صورت میں خواتین ڈاکٹر سے تو لازمی رجوع کریں لیکن ساتھ ہی اپنی ڈائٹ کا بھی خیال رکھیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے ان 7 غذاؤں کے بارے میں جن کا کھانا ایسی حالت میں نقصان دہ ہے، اور اگر آپ ان سے پرہیز کریں گی تو آہستہ آہستہ اس مسئلے کو حل ہوتا خود دیکھیں گی۔

گلوٹن والے کھانے:

پی سی او ڈی کی صورت میں سب سے پہلے جو چیز آپ کو چھوڑنی ہے یا کم کرنی ہے وہ ہے گلوٹن والی غذائیں جیسے کہ گندم، بریڈ، بیکری آئٹمز اور پاستا وغیرہ کیونکہ اس میں ہائی بلڈ گلوکوز ہوتا ہے جس سے ہارمونل عدم توازن ہوتا ہے۔ اسلیئے ناشتے میں پراٹھے کھانے سے بہتر ہے آپ اوٹس یا دلیہ بنا کر کھائیں۔

زیادہ چکنائی والے ڈیری آئٹمز:

گائے یا بھینس کے دودھ میں بہت زیادہ چکنائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہارمونل عدم توازن اور زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے اور ٹھیک نہیں ہوپاتا، اسلیئے ڈیری کوشش کریں اسے کم سے کم استعمال کریں اور اسکی جگہ اسکنڈ ملک پیئیں۔

بازار کے فروٹ جوس:

پی سی او ڈی میں مبتلا خواتین بازار کا جوس ہرگز نہ پیئیں اسکے بجائے وہ پھل کھائیں یا پھر گھر میں کبھی کبھی جوس بنا کر پیئیں اور کوشش کریں کہ سادہ پھل کھائیں یہ فائدہ مند ہے یا پھر ناریل اور لیموں پانی پیئیں۔

ttttt

بیکڈ آئٹمز:

بیک کئے ہوئے کھانے سے گریز کریں یعنی پیسٹری، پیٹس یا ڈونٹس وغیرہ کیونکہ ان میں میدہ زیادہ استعمال ہوتا ہے جو کہ صحت کیلیے اچھا نہیں ہے۔

اسٹارچ فوڈز:

اسٹارچ فوڈ کا مطلب ایسے کھانے جو جلدی ہضم ہوجائیں یعنی چاول آلو نوڈلز وغیرہ، ان کا استعمال پی سی او ڈی میں کم سے کم کریں یا پھر اعتدال میں رہتے ہوئے تھوڑا کھائیں۔

کافی:

پی سی او ڈی میں آپ کو کافی کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیئے یا اگر بلکل نہ کریں تو وہ بھی اچھا ہے کیونکہ کافی میں کیفین ہوتی ہے جو ایسٹروجن لیول کو بڑھاتی ہے جسکی وجہ سے ہارمونل پروبلمز ہوتی ہیں۔

بازار کے چپس:

بازار سے ملنے والے پیکٹ کے چپس کسی بھی طرح سے ہماری صحت کیلیئے اچھے نہیں ہیں اسلیئے انہیں کھانا چھوڑ دیں اگر آپ کو اسنیکس ہی کھانے ہیں تو مکھانے، پوپ کارن یا نٹس وغیرہ کھالیں۔

You May Also Like :
مزید

Avoid These 7 Foods In Pcod

Avoid These 7 Foods In Pcod - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Avoid These 7 Foods In Pcod. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.