موسمی فلو سے خود کو اور بچوں کو کیسے بچایا جائے؟ جانیں گھر میں قدرتی سیرب بنانے کا طریقہ اور نزلہ، زکام اور کھانسی کو رکھیں اپنے کنٹرول میں

موسم کوئی بھی ہو کھانسی اور نزلہ کسی بھی وقت ہوجاتا ہے، چاہے ہم کچھ ٹھنڈا کھائیں یا نہ کھائیں اور خصوصاً بچے ان دونوں بیماریوں سے جلدی اثر انداز ہوتے ہیں اور پھر آپ لوگ مہنگے سے مہنگے کف سیرپ یا کھانسی کے شربت استعمال کرتے ہیں۔

ظاہر کے بچوں کی صحت کے ساتھ ساتھ اپنی صحت بھی ضروری ہے۔ آج ہم بتا رہے ہیں آپ کی اور آپ کے پیارے بچوں کی کھانسی اور گلے کی تکلیف کے لئے بن بلائی کھانسی کے علاج کے لیئے گھریلو سیرپ۔

• بڑوں کے لئے:

2 کپ ابلتے ہوئے پانی میں ادرک کے چھوٹے ٹکڑوں کو کاٹ کر ڈال دیں اب اس کو ہلکی آنچ پر 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، جوش آنے پر اس میں کُٹی ہوئی 3 چٹکی کالی مرچ ڈالیں اور مزید 2 سے 3 منٹ تک پکنے دیں۔ پھر اس پانی کو چھان لیں اور اس میں شہد مکس کرکے استعمال کریں۔ یہ آپ کا گھریلو سیرپ ہے جس سے آپ کو اضافی نیند کی شکایت بھی نہیں ہوگی اور گلے میں کھچ کھچ خراش کی پریشانی سے بھی نجات حاصل ہوگی۔ اس کو دن میں 2 سے 3 بار استعمال کریں۔

• بچوں کے لئے کف سیرپ بنانے کے لئے:

ایک پتیلی میں دو گلاس گرم پانی لیں اس میں ایک چمچ شہد اور چند قطرے ادرک کا رس ملائیں ۔ اس کو ہلکا ٹھنڈا ہونے پر بچوں کو پلائیں۔ یہ گھریلو سیرپ بچوں کی کھانسی میں مفید رہے گا اور اس سے بچوں کے پھیپھڑوں پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

• سیرپ پلانے کے ساتھ آپ کسی جگ میں ابلتا ہوا پانی یا پھر بالٹی میں ڈالیں اور بچوں کو بھاپ دلوائیں۔ تاکہ ان کا سینہ کھلے، سانس آسانی سے آئے۔
• اس کے علاوہ آپ بچوں کو گھریلو سوپ بنا کر پلائیں جس میں گاجر،پالک،چقندر اور مرضی کے گوشت کا استعمال کریں۔ یہ سوپ بھی بچوں کے لئے مفید رہے گا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

YOU MAY ALSO LIKE :

Flu Khatam Karne Ka Tarika

Flu Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Flu Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.