گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے 5 مفید جڑی بوٹیاں ابھی استعمال کریں اور پائیں گرمی سے نجات

image

گرمی کے موسم میں دن گزارنا سب سے بڑی ہمت کا کام ہے کیونکہ گرمی اس قدر شدت کی ہوتی ہے اور ساتھ ہی ہوا بھی گرم تھپڑ لگاتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

ایسے میں خود کو گرمی سے بچانے کے لئے چند کارآمد کڑی بوٹیوں کا استعمال قابلِ ذکر ہے جنھیں استعمال کر کے آپ بھی گرمی میں ٹھنڈے رہ سکتے ہیں

* پودینہ

گرمی کی شدت میں کمی لانے کے لیے پودینہ ایک سستی سی جڑی بوٹی ہے۔ اس کو پیس کر چٹنی اور کئی طرح کے مشروبات میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاؤہ پودینے کے پتوں کو اچھی طرح سے دھو کر پانی میں ڈال لیں اور اسے سارہ دن پیئیں جسم سے فاضل مادوں کا اخراج اور معدے کی صحت بھی بہتر ہوگی ۔

* آملہ

آملہ وٹامن سی سے بھر پور ہے۔ یہ معدے کے لیے بھی اچھا جبکہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آملہ گرمی سے بڑھنے والے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

* صندل

صندل کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ گرمیوں کی وجہ جل جانے والی جلد کو صاف کرتی ہے۔ صندل کے شربت کے استعمال سے گرمیوں میں سکون ملتا ہے۔

* ملیٹھی

گرمیوں میں ملیٹھی کا استعمال نہ صرف ڈی ہائیڈریشن اور ڈائریا سے بچا سکتا ہے بلکہ وائرل کھانی، نزلہ زُکام اور بخار میں بھی مفید ہے۔

* فالسے کا شربت

گرمیوں میں فالسے کا استعمال مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں آئنز کی سطح برقرار رہتی ہے اور گرمی میں تازگی اور توانائ حاصل ہوتی ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Garmi Se Nijat Dilane Wali Jari Botian

Garmi Se Nijat Dilane Wali Jari Botian - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Garmi Se Nijat Dilane Wali Jari Botian. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.