ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے والی 5 غذائیں کون سی ہیں؟ جو ہمارے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں

image
گرمی کے موسم میں ہر سال ہیٹ ویو سے سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔ اس سال بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ماہرین کی جانب سے ظاہر جارہا ہے۔ ایسے حالات میں وہ کون سی غذائیں ہیں جنہیں طبی ماہرین ہیٹ ویو سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے تجویز کرتے ہیں۔ جانیں اور آپ

بھی اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھیں۔

٭ دہی:

دہی ہمارے جسم میں پروبائیوٹیک کی طرح کام کرتی ہے اور اس کی تاثیر ٹھنڈی ہے یہی وجہ ہے کہ دہی کو آنتوں کے لیے مفید سمجھا جاتا

ہے، گرمیوں میں دہی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے صحت کے لیے بہت ضروری غذا ہے۔

٭ ناریل پانی:

ناریل قورتی طور پر میٹھا اور الیکٹرولائٹس سے مالا مال ہوتا ہے اور اِس میں معدنیات، انزائمز اور وٹامنز کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے جو ہمیں گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتے ہیں۔یہ ہمارے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور ہمارے جسم

سے پانی کی کمی کو ختم کرتا ہے۔

٭ ٹماٹر:

ٹماٹر سب سے زیادہ ہائیڈریٹنگ ہے جس میں 92 سے 95 فیصد پانی شامل ہوتا ہے ساتھ ہی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے جو نہ صرف

ہمیں ٹھنڈا بلکہ ہمارے جسم کی جلن و سوزش بھی ختم کرتا ہے اور ہمیں ہیٹ ویو سے بھی بچاتا ہے ۔

٭ سونف:

سونف تیزابیت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور یہ ہمارے نظام ہاضمہ کے عمل کو بھی بہتر کرتی ہے لہٰذا آپ اس

کو اس کے استعمال سے ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭ کھیرا:

کھیرے میں وٹامن اے، بی ،کے پائے جاتے ہیں ساتھ ہی پانی کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف ہمیں گرمی سے بچاتا ہے بلکہ ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ بھی کرتا ہے اور جسم میں موجود زائد کیلوریز کو بھی کم کرتا ہے۔ گرمی میں اس کا استعمال عام طور پر زیادہ ہی رکھنا چاہیے۔

You May Also Like :
مزید

Heatwave Se Bachane Wali Giza

Heatwave Se Bachane Wali Giza - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Heatwave Se Bachane Wali Giza. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.