کھانسی اور سینے میں بلغم کا جمنا کورونا وائرس میں بڑی بیماری کا باعث بن سکتا ہے ۔۔۔۔ اس کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ

image
کھانسی بچوں اور بڑوں سب کو ہی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے گلا اتنا خشک ہوجاتا ہے کہ پھیپھڑے بھی ایسا لگتا ہے جیسے چھل گئے ہوں یا ان کے اندر زخم پڑگئے ہوں۔ صرف کھانسی نہیں بلکہ اس میں بلغم بھی آتا ہے جو جمنے کی صورت میں ناک بھی پکنے لگتی ہے پیلا مواد نکلنے لگتا ہے یہ کورونا وائرس کے اس دور میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

لیکن اس کو کنٹرول کرنے کے یہ آسان طریقے آپ بھی آزمائیں اور اپنی زندگی محفوظ بنائیں۔

٭ شربت توت سیاہ ایک چائے کی چمچ، شربت صدوری ایک چائے کی چمچ اور لعوق سپستاں آدھی چائے کی چمچ کو عرق گاؤزبان میں جوش دیکر قہوہ بنا لیں اور صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں، اس کے استعمال سے پھیپھڑوں کو سکون بھی ملتا ہے اور کھانسی میں فائدہ بھی ہوتا ہے۔

٭ پنسار کی دکا ن سے کاکڑہ سنگھی شکر تبغال زنجبیل اور پیپلا مول تما م ایک ایک ماشہ لے لیں اور ان کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں پھر اس سفوف کو شہد میں ملا کر رکھ لیں اور دن میں تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں یہ کھانسی کو ختم کرنے میں انتہائی مفید ہے۔

You May Also Like :
مزید

Khansi Khatam Karne Ka Tarika

Khansi Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khansi Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.