خواتین میں ہارٹ اٹیک کی وہ ابتدائی نشانیاں جن سے آپ انجان ہیں، ضرور جانیے تاکہ اس مرض کا مقابلہ کرسکیں

image
دل انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اس کا فعال رہنا ہماری صحت کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔مگر ہارٹ اٹیک دل کی سب سے خطرناک بیماری ہے جس کے لاحق ہونے سے مرد ہو یا عورت بعض اوقات موقع پر ہی دم توڑ دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات جو خواتین میں عام طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔

1: کمر، گردن، جبڑا ،بازؤں، سینے میں درد اور گُھٹن

سب سے پہلے مرحلے میں عورتوں کو کمر، گردن، جبڑا ، دائیں یا بائیں دونوں بازوں، پورے سینے یا سینے کے درمیان درد اور گُھٹن کی شکایت ہوتی ہے۔ اور ان تمام جگہوں میں سے ایک بھی جگہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع لازمی کرلیں۔ کیونکہ یہ تمام درد دل فیل ہونے کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔

2: شدید تھکاوٹ:

نیند پوری ہونے کے باوجود بھی بیدار ہونے کے بعد تھکاوٹ کا شدت سے احساس ہونا یا ہر وقت کی تھکاوٹ کا شکار ہیں اگر آپ تو دل کی صحت پر ضرور دھیان دیں۔ کہیں ایسا نہ ہو بہت دیر ہوجائے۔

3: ٹھنڈا پسینہ آنا یا سانس اکھڑنا

بیٹھے بیٹھے ٹھنڈا پسینہ آنا یا سانس اکھڑنے کی بار بار شکایت آپ کو رہنے لگی ہے تو کارڈیو کے ڈاکٹر سے رابطہ کرلینا بہتر ہے۔

اس سے دل کی شریانیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

4: معدے میں درد اور جلن

معدے میں درد، جلن ، تیزابیت ، نزلہ زکام اور بخار کا ایک ساتھ ہونا بھی دل کے امراض کی نشانی ہے ایسے موقع پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ صحیح تشخیص ہو سکے
You May Also Like :
مزید

Khawateen Me Heart Attack Ki Nishani

Khawateen Me Heart Attack Ki Nishani - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khawateen Me Heart Attack Ki Nishani. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.