اس جڑی بوٹی کا فائدہ جانتے ہیں؟ حاملہ خواتین جان لیں تو اس کا استعمال شروع کردیں گی

image
آج ہم مریم بوٹی کے فائدے کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو کہ اکثر خواتین حاملہ ہونے کے دوران استعمال کرتی ہیں۔ مریم بوٹی کو مریم کا پھول بھی کہا جاتا ہے۔ مریم بوٹی کو انگریزی اور سائنسی زبان میں Anastatica کہا جاتا ہے اور یہ صحرا کے بنجر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ جس میں ایران، عراق اور پاکستان جیسے ممالک بھی شامل ہیں لیکن یہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ میں آرام سے مل جاتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس کو وہاں سے منگواتے یا خریدتے ہیں۔

مریم بوٹی میں کیلشیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم اور آئرن بھی پایا جاتا ہے اور کئی ممالک میں اس کا پاؤڈر شہد اور زیتون کے تیل کے ساتھ آنکھوں کے دیگر مسائل کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

جبکہ پاکستان اور ملائشیا میں عموماً خواتین اس کا استعمال بچے کی پیدائش کے دوران کرتی ہیں تاکہ لیبر پین میں کمی لائی جاسکے۔

  • * مریم بوٹی لیبر کے درد کو کم کرنے کے ساتھ نارمل ڈلیوری کے چانسس بڑھاتی ہے۔

  • * اس کو استعمال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔جب بھی حاملہ خواتین کو لیبر پین شروع ہوجائے تو ایک پیالے میں پانی لیں۔

  • * اب اس میں مریم بوٹی کو بھگو دیں۔

  • * اب اس پانی کو آرام آرام سے پئیں۔

  • * کچھ دیر بعد یہ بوٹی بڑھنے لگے گی۔

  • * جب تک بچے کی پیدائش نہ ہوجائے اسی پیالے سے پانی پیتی رہیں اور پانی ختم ہونے کی صورت میں دوبارہ اس پیالے میں پانی شامل کرتی رہیں۔

  • * بچے کی پیدائش کے بعد جو پانی پچ جائے اس کو پودوں میں ڈال دیں اور اس بوٹی کو خشک کر کے دوبارہ استعمال کے لیے سنبھال کر رکھ لیں۔

You May Also Like :
مزید

Maryam Booti Ke Fawaid

Maryam Booti Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Maryam Booti Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.