میٹھا سوڈا ہم سب روزانہ کسی نہ کسی طرح استعمال کرتے رہتے ہیں اور ہم بھی آپ کو اس طرح کے کئی ایک نسخے بتا چکے ہیں۔
لیکن یہ بات بہت زیادہ دیکھنے میں آرہی ہے اب کہ کچھ خواتین ہر نسخے میں چاہے ہو صحت سے متعلق ہو یا بیوٹی سے میٹھے سوڈے کا استعمال کر رہی ہیں جو وقتی طور پر تو فائدہ دے دیتا ہے لیکن بعد ازاں اس کے نقصانات بھی کئی ہیں جو فوری معلوم نہیں چلتے لیکن اس سے جلد و صحت کے اندرونی مسائل بڑھ رہے ہیں۔
میٹھا سوڈا ایک کیمیکل کے طور پر کام کرتا ہے جو کسی بھی چیز میں ڈالا جائے اس کی کثافت کو پھولا دیتا ہے جوکہ ذائقے کو تو خراب نہیں کرتا مگر سائیڈ افیکٹ چھوڑ جاتا ہے۔
نقصانات:
• میٹھے سوڈے کا زیادہ استعمال جسم میں کارن ڈائی آکسائیڈ گیس کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے براہِ راست ہمارے پھیپھڑوں اور گردوں کو متاثر کرتا ہے۔
• اس سے ہماری شریانوں میں ہوا کی زیادتی ہوجاتی ہے جو خون کی ترسیل کو متاثر کرتا ہے۔
• سانس کے مسائل میں اضافہ ہونے لگتا ہے جس سے دم بھی گھٹ سکتا ہے۔
• اس سے جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بعد ازاں دل کے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔
• میٹھا سوڈا زیادہ استعمال کرنا اس لئے بھی نامناسب ہے کیونکہ اس سے پیشاب کی تیزابیت ختم ہوجاتی ہے جو گردے اور مثانے کی پتری کا باعث بنتا ہے۔
• اینیمیا میں مبتلا افراد اس کا استعمال ترک کردیں کیونکہ یہ خون کو پتلا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
• جلد پر زیادہ میٹھا سوڈا استعمال کرنے کی وجہ سے جلد کا پی ایچ لیول بگڑ جاتا ہے۔
• ماہرین کے مطابق:
میٹھا سوڈا براہراست جلد پر لگایا جائے تو یہ ہماری جلد کو داغدار بنا دیتا ہے اور ایکنی کی شکایت بڑھ جاتی ہے ۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔