ملٹی وٹامنز کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کے مطابق یہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھی مفید ہے۔۔۔۔ آپ بھی استعمال یقینی بنائیں اور خود کو محفوظ بنائیں

image

صحت سب سے بڑی نعمت ہے اور قدرت کا بنایا ہوا ہر پھول پودا، چرند پرند سب میں ہی انسانوں کی صحت کے لئے بڑے فائدے پوشیدہ ہیں۔ کورونا خاموشی سے ایک ایک کرکے ہر دوسرے فرد میں منتقل ہورہا ہے۔ علامات کی موجودگی کے بغیر بھی کورونا ہورہا ہے۔

اسی لئے ماہرین کہتے ہیں کہ کورونا سے بچنے کے لئے یا اگر آپ کو کورونا ہوگیا ہے تو ان دونوں صورتحال میں آپ ملٹی وٹامنز کا استعمال لازمی رکھیں۔ کیونکہ ایک غذا آپ کو سارے فائدے نہیں دے سکتی، مختلف غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آپ کو کھانوں میں بھی تبدیلی لانی پڑتی ہے۔

ملٹی وٹامنز کا انتخاب:

آج کل لوگ اپنی مرضی سے خود ہی ملٹی وٹامنز گولیوں اور سپلیمنٹس کا استعمال کرنے لگ جاتے ہیں اور خود یہ قیاس کرتے ہیں کہ یہ چیز ہمارے لئے زیادہ بہتر ہے مگر ہر کسی کو ان سے فائدہ نہیں ہوتا اور بالاخر جسم میں پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔

ماہرین کا نقطہ نظر:

ماہرین کے مطابق ملٹی وٹامنز کو بغیر مشورے استعمال کرنا بلکل غلط ہے، کیونکہ آپ کو نہیں معلوم کے آپ کا جسم کس طرح کے کیمیائی مواد اور ان کے اثرات کو برداشت کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔

کیسے معلوم ہوگا کہ کونا ملٹی وٹامنز آپ کے لئے درست ہے؟

یہ ایک غذائی ماہر یا ڈاکٹر ہی صحیح تجویز دے سکتا ہے کہ کونسا سپلیمنٹ یا کیپسول آپ کے لئے مفید اور کارآمد ہے۔

غذاؤں کے ذریعے ملٹی وٹامنز کا حصول:

کورونا سے بچنے کے لئے جس طرح ملٹی وٹامنز کو استعمال کریں:

٭ سبزی اور پھلوں کے غذائی اجزا میں وٹامن ڈی، کیلشیم، پوٹاشیم، فائبر اور آئرن شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ تمام پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں لیکن دھو کر صفائی سے کھائیں۔

٭ سافٹ ڈرنک استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تازہ مشروبات استعمال کریں کیونکہ ان میں وٹامن اے، سی، ای اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔

٭ کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیاں مضبوط کرتا ہے لہٰذا دودھ، دہی اور ڈیری پراڈکٹ کا استعمال کریں۔

٭ فولک ایسڈ پیدائشی نقائص کو کم کرنے کے لئے مؤثر ہوتا ہے اس لئے آپ پالک کھائیں۔

٭ وٹامن بی جسم میں توانائی، میگنیشیم جسم کو آرام دینے کے لئے مددگار ہے اس لئے آپ کیلا، سیب، گوبھی وغیرہ کا استعمال کریں۔

٭ وٹامن سی اور زنک دونوں ہی مدافعت کو بڑھانے کے لئے مفید ہے اس لئے گاجر، خوبانی، انڈے غرضیکہ ہر چیز کو استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

Multivitamins Ka Istemal Kyu Zaroori Hai

Multivitamins Ka Istemal Kyu Zaroori Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Multivitamins Ka Istemal Kyu Zaroori Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.