سونف کا استعمال کب اور کیسے کرنا چاہیئے؟ جانیں اس کے لاتعداد فوائد

image
خوشبو دار سونف ہمارے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ چھوٹے چھوٹے دانے ہماری صحت کے لئے اتنے مفید ہیں اس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں ہے۔

ہم سب سونف کھاتے ہیں مگر اس کو صحیح طریقے سے نہیں کھاتے اسی وجہ سے اس کے فوائد کو نہیں جان پاتے۔

آج جانیں کس طرح سونف کو کھانا چاہیئے تاکہ آپ بھی اس کے فوائد سے مستفید ہوسکیں:

• سونف کو بازار سے لانے کے بعد سب سے پہلے تو اسے کسی ململ کے کپڑے میں رکھ کر اچھی طرح ملیں اور اس کے بعد سونف کو چھننی میں ڈال کر چھان لیں۔

• روزانہ رات کو دو چمچ سونف بھگو کر سوجائیں اور صبح نہارمنہ اس پانی کو پی لیں اور سونف چپا لیں اس سے پیٹ کے اندرونی مسائل سمیت پیٹ کے کیڑے بھی مر جائیں گے۔

• سونف رنگ دار بھی ملتی ہے بازار میں لیکن اس کو کھانے سے پرہیز کریں اس میں بازاری کلر ملا ہوا ہوتا ہے جو جسم کے لئے مناسب نہیں۔

• سونف کو ایک پیالی نیم گرم دودھ میں ڈال کر مکس کرکے پی لینے سے جگر صحیح رہتا ہے۔

• سونف کو ہر وقت کھانا بہتر نہیں ہے اس لیئے دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔

• اگر منہ میں چھالے آگئے ہیں تو ٹھنڈے پانی میں سونف ڈال کر پی لیں۔

• اگر سونف کو توے پر بھون کر کھانا پسند کرتے ہیں تو دو منٹ سے زیادہ نہ پکائیں ورنہ اس کے فوائد زائل ہوجاتے ہیں۔

• مرد حضرات سونف کو الائچی کے ساتھ استعمال کرستے ہیں یہ ان کے لیئے بہتر ہے۔

• کسی بھی ٹحنڈے مشروب کے ساتھ سونف کو استعمال نہ کریں۔

• رات کو سونے سے ایک گھنٹے پہلے تک ہی کھائیں بلکل سوتے وقت اس کو نہ کھائیں۔

• منہ سے بدبو آتی ہے تو دانت صاف کرنے کے بعد سونف کے غرارے کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Saunf Istemal Karne Ka Sahi Tarika

Saunf Istemal Karne Ka Sahi Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Saunf Istemal Karne Ka Sahi Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.