بانجھ پن، ماہواری میں رکاوٹ یا ہارمونل مسائل۔۔ ان بیجوں کے آسان اور محفوظ استعمال سے بہت سی بیماریوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے

image

خواتین کو ہارمونز کے مسائل ہمیشہ سے ہی درپیش ہیں جن کا خیال نہ رکھا جائے تو وہ آگے چل کر مختلف بیماریوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، اسلیئے آج ہم لائے ہیں بیجوں سے خواتین کے ہارمونز کو متوازن کرنے کا ایک قدرتی علاج جس سے ان کے بہت سارے مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔

پہلے ہم آپکو بتا دیتے ہیں کہ وہ کون سے بیج ہیں اور ان کے استعمال سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا۔

السی کے بیج، کدو کے بیج، سفید تل کے بیج اور سورج مکھی کے بیج۔ یہ بیج ریگولر پیریڈز، بانجھ پن، بچہ دانی میں ورم، حیض کا رک جانا، اور پی سی اوز جیسی مختلف بیماریوں، تکلیفوں اور مسائل سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

استعمال کیسے کرنا ہے؟

حیض کے پہلے دن سے لے کر اگلے چودہ دنوں تک روزانہ ایک چمچ السی کے بیج اور ایک چمچ کدو کے بیج کھانے چاہیئے، السی کے بیجوں میں موجود مادہ غدود بنانے کے مرحلے میں ضرورت کے مطابق ایسٹروجن کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اور کدو کے بیجوں میں موجود زِنک اگلی بار کیلیئے اس مرحلے کو تیار کرتا ہے۔

چودہویں دن سے لے کے اٹھائیسویں دن تک ایک چمچ تِل کے بیج اور ایک چمچ سورج مکھی کے بیج کھانے چاہیئے، تِل کے بیج میں شامل پولیفینول ایسٹروجن کی سطح کو بہت زیادہ بڑھنے سے روکتا ہے۔ اور سورج مکھی کے بیج میں موجود وٹامن ای پروجیسٹرون لیول کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

اگر انتیسویں دن آپ کو پیریڈز نہیں آتے تو آپ السی اور کدو کے بیج کو دوبارہ لینا شروع کردیں، جب تک کہ آپکو پیریڈز نہ آجائیں۔ اور اسکے بعد اس سائیکل کو جاری رکھیں۔

یہ عمل چار سے چھ مہینے لگاتار کرنے سے خواتین کو درپیش ہر طرح کے ہارمونل ایشوز جسیے کہ پیریڈز نہ آنا، بانجھ پن کا خطرہ، پی سی اوز کے مسائل وغیرہ قدرتی طور پر حل ہوجائیں گے۔ یہ سب سے آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔

You May Also Like :
مزید

Seeds For Hormonal Imbalance

Seeds For Hormonal Imbalance - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Seeds For Hormonal Imbalance. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.