ایک ساتھ 4، 3 بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں؟ جانیے ڈاکٹرز ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لیے کون سا طریقہ بتاتے ہیں

image
آج کل بہت زیادہ سننے میں آ رہا ہے کہ کسی کے 3 بچے ایک ساتھ ہوگئے تو کسی کے 5 اور ایبٹ آباد میں تو ایک خاتون کے 6 بچے بھی حال ہی میں پیدا ہوئے تھے۔ مراکش کی خاتون کے ہاں ایک ساتھ 9 بچے پیدا ہوگئے تھے۔ لیکن تیزی سے زیادہ بچے ایک ساتھ پیدا ہونے کی شرح میں اضافہ آخر کیوں اور کیسے ہو رہا ہے؟ یہ تو عام بات ہے کہ جڑواں اور تین بچے ایک ساتھ پیدا ہوں۔ لیکن تین سے زیادہ کی پیدائش حیران کُن ہوتی ہے۔

آئرلینڈ میں مُقیم گائناکالوجسٹ طاہرہ ناز اور ان کے شوہر ڈاکٹر رضوان سے جب ہم نے بات کی اور اس حوالے سے سوال کیا کہ آخر ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ دو اور تین سے زائد پیدائش کا ہونا اب بہت سننے میں آ رہا ہے۔ جس کے جواب میں انہوں نے ہمیں بتایا کہ کچھ ایسی ادویات اور انجیکشنز اب بآسانی دستیاب ہیں جن کا استعمال زیک سے زائد بچوں کے خواہشمند جوڑے لگواتے ہیں۔ اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ بچے خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہیں۔ ادویات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ایگزز کی زیادہ مقدار بنانے کے لیے مخصوص فرٹیلیٹی انجیکشنز اب بہت زیادہ دستایب ہیں جن کا ایک مکمل کورس ہے جو دورانِ حمل اور حمل سے قبل خواتین کو لگائے جاتے ہیں ساتھ ہی کچھ سیرمز کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جس سے ایگزز اچھے اور تعداد میں زیادہ بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک کے بعد ایک ایسے کیسز سننے میں آ رہے ہیں۔

یہاں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرہ نے بتایا کہ یہ انجیکشنز لگوانے سے ہر کسی کے ہاں زیادہ بچے پیدا نہیں ہوتے بلکہ یہ کسی بھی خاتون کے جسم کی طاقت پر منحصر کرتا ہے کہ وہ ایک وقت میں کتنا وزن ایک ساتھ سنبھال سکتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ خواتین حمل کے 5ویں اور 6ویں ماہ میں ہی بچے کی پیدائش کروا دیتی ہیں۔ یہ زیادہ تر مغربی ممالک آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ہوتا ہے کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش کروا دی جاتی ہے۔ وہ خواتین بھی حمل کے اوائل ہفتوں میں یہ انجیکشنز لگواتی ہیں تاکہ ان کے ایگز مضبوط بنیں جس سے بچے کی جلد پیدائش ممکن ہوسکے۔

You May Also Like :
مزید

Ziada Bache Kaise Paida Hote Hain

Ziada Bache Kaise Paida Hote Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Ziada Bache Kaise Paida Hote Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.