میں نے 19 سال کی عمر سے اپنے بال نہیں کٹوائے اور نہ ہی ان کو شیمپو یا صابن سے دھویا کیونکہ ۔۔۔۔۔ خاتون کی 64 برس سے بال نہ کٹوانے کی کہانی

image
بال عورتوں کی سب سے بڑی خوبصورتی ہوتے ہیں اور وہ ان سے بہت لگائو رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہنوئی کی عمر رسیدہ ویتنامی خاتون نے کئی سالوں سے اپنے بال نہ کٹوائے اور وجہ اتنی انوکھی بتائی جس کو سن کر سب ہی حیران

رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ویتنام کی ایک ۸۳ سالہ خاتون ہیں جنھوں نے پچھلے 64 برس سے اپنے بال ہی نہیں کٹوائے ہیں اور اب یہ بال کسی طویل سانپ کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ معمر خاتون نیگیو تھائی دین کا کہنا ہے کہ: "میں نے 19 سال کی عمر سے اپنے بال نہیں کٹوائے اور نہ ہی ان کو شیمپو یا صابن سے دھویا۔ 19 سال کی عمر میں میرے والدین نے بال کٹوا دیئے تھے جس کے بعد میرے سر میں شدید درد شروع ہوگیا اور دن بہ دب بڑھتا گیا۔ مگر

جیسے جیسے بال دوبارہ بڑھنے لگے میرے سر کا درد بھی ٹھیک ہونے لگا اسی لیے میں نے بال کٹوانا چھوڑ دئیے"۔ انہوں نے مذید بتایا کہ: " میں نے کبھی شیمپو یا صابن بھی استعمال نہیں کیا کیونکہ شیمپو یا صابن استعمال کرنے سے بھی میرے سر میں درد ہوتا تھا اسی لیے میں نے بالوں کو دھونا بھی چھوڑ دیا صرف ہفتے میں ایک بار پانی سے دھو لیتی ہوں۔"

ان کے بال قدرتی طور پر اتنے لمبے ہیں کہ پہلی مرتبہ دیکھنے والوں کو یہ سانپ یا رسی کی طرح معلوم ہوتے ہیں۔ خاتون جہاں بھی بیٹھتی ہیں ان کے بال زمین پر ایک لمبی قطار بنا دیتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید