خواتین گھر سے نکلتے وقت خود کو محفوظ بنانے کے لئے یہ 5 طریقے لازمی اپنائیں اور خود کو محفوظ بنائیں ۔۔۔

image

ہر گزرتے دن کے ساتھ ہونے والے حالات و واقعات اور حادثات سے جہاں معاشرے میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک ڈر و خوف کی فضاء بڑھتی جارہی ہے تو وہیں خواتین اور لڑکیوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے۔

گھر سے قدم باہر نکالتے ہی یہ لگتا ہے کہیں کچھ ہو نہ جائے، معاشرے کی گندی بھیڑیں ان پر کسی بھی قسم کی غلط نگاہ سے نہ دیکھیں خدانخواستہ کچھ غلط نہ کریں کیونکہ عزت کا ڈر اب حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے، سڑک پر چلتی ہوئی عورت/ لڑکی/بچی اب کوئی محفوظ نہ رہی۔

عالم یہ ہوگیا ہے سڑک پر کھڑے ٹریفک کے اہلکار بھی اکیلی عورت کی زمہ داری کو قبول نہیں کرتے اور ایسے بہت سے واقعات دیکھے گئے ہیں جہاں قریب ہی کھڑے اہلکار حوا کی بیٹی کی عزت کو محفوظ بنانے میں اپنا مثبت کردار نہیں کرتے۔

ان حالات میں اگر آپ ایک عورت ایک لڑکی ہیں ایک معصوم بچی کی ماں ہیں تو خود بھی ان طریقوں کو اپنائیں اور دوسروں کو بھی بتائیں تاکہ کالی بھیڑوں سے بچنے میں کامیاب رہ سکیں:

کارآمد طریقے: :

• آپ لوگ بجلی کا جھٹکا دینے والے ٹیزر خرید لیں تاکہ جیسے ہی کوئی مشکوک شخص قریب آنے لگے آپ ٹیزر نکالیں اور اس کو جھٹکا دے کر اپنی جان محفوظ بنالیں۔

• مرچوں والے سپرے اور زہریلے سپرے خرید کر رکھ لیں تاکہ فوری سپرے کرکے بھاگ جائیں۔

• موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپڈیٹ کردیں تاکہ لوگوں کو آگہی ہوسکے۔

• چاقو چھریوں کو بیگ میں رکھنا شروع کردیں یونکہ یہ وقت کسی پر بھی بھروسہ کرنے کا نہیں ہے۔

• ایک کاغذ میں لال مرچ پاؤڈر ڈال کر رکھیں اور اس کو بیگ کی ایسی ذپ میں رکھیں جہاں آسانی سے ہاتھ جاسکے اور فوری اس کاغذ کو نکال کر قریب آنے والے شخص پر ڈال دیا جائے۔

You May Also Like :
مزید