نادیہ حسین کی دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے کارآمد ٹپس ۔۔ سردیوں میں شادی ہو تو جلد کی دیکھ بھال کیسے کریں؟

image

آجکل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور وہ لڑکیاں جن کی شادی ہونے والی وہ مختلف بیوٹیشنز کے مشورے اور روایتی ٹوٹکوں کا استعمال بھی خوب کر رہی ہیں۔

پاکستانی کی مایہ ناز اداکارہ اور بیوٹیشن نادیہ حسین نے دلہن بننے والی لڑکیوں کے لئے زبردست بیوٹی ٹپس بتا دی ہیں جن کو استعمال کرنے سے دلہنوں کی جلد اور خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے۔

ٹپس

نادیہ نے بتایا کہ:

• دلہنوں کو چاہیئے کہ وہ دن میں ایک مرتبہ آدھا چمچ ابٹن کو دودھ میں مکس کرکے چہرے اور جلد پر لگائیں اس سے زیادہ استعمال نہ کریں۔اس سے جلد پر قدرتی بلیچنگ ہو جائے گی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

• دلہن بننے سے قبل آخری تین ہفتے لازمی ناقاعدگی سے فیشل کروائیں اس طرح جلد کے داغ دھبے اور جھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔

• اگر کسی دلہن کو لیزر ٹریٹمنٹ کروانی ہے تو وہ کم از کم 15 یا 20 دن پہلے کروائے کیونکہ لیزر ٹریٹمنٹ کے بعد جلد کو نارمل ہونے میں کم از کم 15 دن کا وقت لگتا ہے۔

• رات کو سونے سے قبل چہرے کو سادے پانی سے دھو کر نائٹ کلینزر کا استعمال کریں اس سے کھلے مساموں کی صفائی بھی ہوتی ہے اور چہرہ بھی نکھر جاتا ہے۔

• بالوں میں روزانہ تیل لگائیں اور ہفتے میں دو مرتبہ لازمی اچھے شیمپو سے بال دھوئیں۔

• ہاتھوں کے ناخنوں کو لہسن کا پسیٹ لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں اس سے ناخنوں میں بھی خوبصورتی آ جاتی ہے۔

• پیروں کی روزانہ کلینزنگ کریں تاکہ جب آپ برائیڈل میک اپ کروائیں تو پاؤں بھی چہرے کی طرح چمکتے ہوئے نظر آئیں۔

You May Also Like :
مزید