ٹک ٹاکر مزاحیہ ویڈیو بنا رہی تھی کہ نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم نے انٹری مار دی۔۔۔۔۔۔

image
ٹک ٹاک سستی شہرت کمانے کے لیئے بڑی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ہے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کی ایک ٹک ٹاکر اور معروف کامیڈِن میلینا بریس ویل نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نقل کر کے مزاحیہ ویڈیو بنا رہی تھی۔

کہیں ان کی طرح کا میک اپ کر رہی تھی، تو کبھی ان کے انداز اور ناز نخرے دکھا رہی تھی تو کبھی ان کی طرح تقریر کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

اس ویڈیو کو بنانے کے دوران میلینا خّد بھی حیران رہ گئیں تھیں کیونکہ اچانک نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ویڈیو کے دوران انٹری مار کر سب کو حیران کردیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں جیسے ہی میلینا نے کہا کہ: مجھے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا بہت پسند ہے، اس کے بعد جیسنڈا آرڈن اچانک سے ویڈیو میں ان کی مداح کے طور پر سامنے آتی ہیں۔

اور اب یہ ویڈیو یوٹیوب سمیت، ٹک ٹاک، انسٹاگرام وغیرہ پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جیسنڈا ایک بہت مخلص اور ہمدردانہ رویہ رکھنے والی وزیر اعظم ہیں جو خود اپنے مداحوں سے ملنے میں خّشی محسوس کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید