قوم کی بیٹی نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

image
پاک فوج میں پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کا اعزاز افسر نگار جوہر نے اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون میجر جنرل نگار جوہر ہلال امتیاز ملٹری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں۔ جنھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے اور وہ اس وقت راولپنڈی میں ملٹری اسپتال کے کمانڈنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

انہیں پاک آرمی میں لیفٹننٹ جنرل کے رینک تک پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

واضح رہےکہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون ہے۔ جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پاک فوج میں اس سے پہلے کسی خاتون کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے نہیں نوازا گیا۔

You May Also Like :
مزید