حال ہی میں اداکارہ ثناء فخر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا، لیکن انہوں نے ایک ماہ کے دوران 10 کلو وزن گھٹالیا، جس کا شاندار نسخہ انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی بتا دیا۔
ترکیب:
٭ ایک نرم ناشپاتی لے کر اس کے صرف چھلکے اتار لیں اس کو بلینڈر میں ڈالیں اس کے ساتھ پالک کے پتے، کھیرا، ایک کیلا، جو، شہد، مونگ پھلی کا مکھن اور تخم بالنگا ان تمام اجزا کو اچھی طرح پیس لیں پھر اس میں حسب ذائقہ شہد ڈال کر صبح ناشتے کی جگہ پی لیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ خود ایک ماہ میں اپنے وزن میں کمی محسوس کریں گی۔
Source: Ary News