یہ کورونا ویکسین میں نے بنائی ہے ۔۔ کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والی خاتون کون ہے؟ جانیئے ان کے متعلق دلچسپ باتیں

image

 

کورونا وائرس ایک جان لیوہ مرض جس نے اب تک کروڑوں کی جان لے لی، اس کی ویکسین بنانے والوں میں صرف مرد حضرات نہیں بلکہ خاتون محقق نے بھی حصہ لیا اور کامیاب ویکسین بنائی۔ برطانوی کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والی خاتون محقق سارہ گلبرٹ کو جہاں پہلے ہی مختلف اعزاز حاصل تھے وہاں اب ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہوگیا ہے کہ ویکسین بنانے کے عوض اب ان جیسی باربی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ تاکہ ہر بچے کو یہ پتہ چل سکے سارہ گلبرٹ نے کورونا ویکسین بنائی تھی اور ان کا نام گڑیا کی شکل میں ہی سب کو یاد رہے۔

کھلونے بنانے والی امریکی کمپنی میٹل انکارپوریشن نے بچوں کی من پسند گڑیا باربی کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والی 6 خواتین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے جیسے دکھنے والی گڑیا بنائی، جن میں سے ایک نام سارہ کا بھی ہے۔ 59 سالہ سارہ گلبرٹ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر بھی ہیں اور ایسٹرازینیکا کی شریک ڈیولپر بھی ہیں۔ سارہ جیسی باربی نے کالے رنگ کا چشمہ اور ایک نیوی بلیو پینٹ سوٹ اور وائٹ بلاؤز پہنا ہوا ہے۔ باربی بنانے والی کمپنی میٹل کے مطابق جن افراد کے لیے یہ اعزازی گڑیا تیار کی گئی ہیں ان میں ایمرجنسی روم نرس ایمی او سلیوان شامل ہیں جنہوں نے نیویارک کے علاقے بروکلین کے وائکوف ہسپتال میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کا علاج کیا تھا۔ مس سارہ اپنے انٹرویو میں کہتی ہیں کہ:

لوگوں کی جان بچانے کے لئے میں نے ویکسین بنائی اور مجھے اعزاز دینے کے لئے کھلونے بنانے والی مشہور باربی کو میری جیسی شکل کا بنا دیا گیا، مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں یہ باربی مجھے رات کو ڈرانے تو نہیں آئے گی؟ مگر میں خوش ہوں کہ اتنا انوکھا اعزاز مجھے دیا گیا، یہ ایک بہت ہی عجیب تصور ہے کہ باربی ڈول مجھ جیسی بنائی گئی ہے۔

You May Also Like :
مزید