چٹ پٹے مصالحے دار کالے چنے ۔۔ جانیں شام کی چائے کے ساتھ مشہور شیف نے کالے چنے بنانے کی کون سی زبردست ریسیپی بتائی؟

image

ہمارے یہاں اکثر گھروں میں شام کی چائے کے ساتھ کوئی نہ کوئی اسنیک آئٹمز کھائے جاتے ہیں جیسے کہ چپس، سموسے، چنے، چاٹ اور پکوڑے وغیرہ۔۔ لیکن آج کل تو ان کے دام بھی اتنے بڑھ گئے ہیں کہ منگوانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے۔ تو کیوں نہ آج گھر میں مزیدار کالے چنے بنا کر لطف اندوز ہوا جائے؟

آئیے آپ کو بتاتے ہیں مشہور شیف کی کالے چنے بنانے کی چٹ پٹی ریسیپی؛

اجزاء:

۔ کالے چنے ½ کلو (6 گھنٹے بھگو کر)

۔ ٹماٹر 3 سے 4 (سلائس کرلیں)

۔ لہسن کے جوے 6 سے 8

۔ ادرک آدھا اِنچ کا ٹکڑا

۔ تیل ایک تہائی کپ

۔ زیرہ 1 چھوٹا چمچ

۔ رائی ½ چمچ

۔ لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ

۔ دھنیا پاؤڈر 1 چمچ

۔ نمک 1 چمچ

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ ہری مرچ 4 سے 5 کٹی ہوئی

۔ ہرا دھنیا

کالے چن بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آپ بھگے ہوئے چنوں کو ایک دیگچی یا ککر میں پانی کے ساتھ نمک شامل کر کے ابال لیں

۔ اب ٹماٹر اور ادرک لہسن کو مکسر بلینڈر میں پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں

۔ اس کے بعد ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ رائی اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کر کے تھوڑی دیر تیز آنچ پر پکائیں، پھر اس میں نمک، لال مرچ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر اتنا بھونیں کے ٹماٹر کا پانی خشک ہوجائے

۔ پھر اس میں ابلے ہوئے چنے شامل کر کے مکس کریں اور تھوڑا سا چنوں کا بچا ہوا پانی بھی ڈال دیں۔ چنوں کو اس وقت تک پکائیں جب کہ مصالحے سے تیل الگ نہ ہوجائے

۔ آخر میں کٹی ہوئی ہری مرچ، ہرا دھنیا، 1 لیموں کا رس، کسوری میتھی اور چاہیں تو باریک کٹا ہوا ادرک ڈال کر مکس کریں اور 2 منٹ بعد چولہا بند کردیں

۔ مزیدار کالے چنے سرو کرنے کیلیئے تیار ہیں!

You May Also Like :
مزید

Kala Chana Recipe

Kala Chana Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kala Chana Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.