بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر راجمندری میں ایک 35 سالہ خاتون جو نفسیاتی مسائل میں مبتلا تھیں، فون نگلنے کے بعد فوت ہوگئیں۔
خاتون کو ہفتے کے روز راجمندری کے سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مریضہ کی رشتہ دار نے اپنا موبائل نہ ملنے پر اسے کمرے میں تلاش کرنا شروع کیا، لیکن جب نہیں مل تو اس نے خاتون سے فون کے بارے میں پوچھا، جس پر اس نے بتایا کہ فون تو اس نے نگل لیا ہے۔
جس کے بعد خاتون کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوراً سرجری کر کے گلے میں پھنسا بٹن والا موبائل فون کامیابی سے باہر نکال لیا۔
مگر خاتون کی دل کی حالت خراب ہونے پر اسے بہتر علاج کے لیئے دوسرے ہسپتال بھیجنے کا مشورہ دیا گیا، لیکن خاتون جانبر نہ آسکیں اور انتقال کر گئیں۔