میاں بیوی فلائی اوور سے اچانک کیسے گر پڑے ؟ افسوس ناک واقعہ

image

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک حادثے میں میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق، اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ کی طرف اپنے گھر واپس جانے والے 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی اہلیہ عابدہ نور فلائی اوور سے اتر رہے تھے کہ اچانک شوہر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث موٹرسائیکل قابو سے باہر ہو گئی اور باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد دونوں میاں بیوی نیچے جاگرے۔

حادثے میں 60 سالہ عابدہ نور موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ شیخ افضل کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی جانبر نہ ہو سکے۔ یہ واقعہ نہ صرف خاندان بلکہ اہلِ علاقہ کے لیے بھی گہرے صدمے کا باعث بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US