محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے دوران اب تک ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 235 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بھی نمایاں بارش ہوئی ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں 205.5 ملی میٹر، کیماڑی میں 222 ملی میٹر، ناظم آباد میں 204.6 ملی میٹر اور کورنگی میں 195 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے میں 173.3 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس پر 202 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 184.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح اولڈ ایریا ایئرپورٹ پر 205 ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 194.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلشنِ معمار میں 152.5 ملی میٹر بارش ہوئی جو دیگر علاقوں کے مقابلے میں نسبتاً کم رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔