آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آج بھی بدستور مستحکم رہیں۔ فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر ہی موجود ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور ریٹ 3 ہزار 643 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اضافے کے بعد آج مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم اب نرخ دوبارہ مستحکم ہیں۔