کراچی سمیت سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ۔۔ ریبیز کا شکار 6 افراد انتقال کرگئے

image

کراچی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات ایک بار پھر سنگین خدشات کو جنم دے رہے ہیں۔ مئی سے اگست کے درمیان ریبیز کے باعث 6 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

اسپتال حکام کے مطابق انتقال کرنے والوں میں 3 مریض جناح اسپتال اور 3 کورنگی کے ٹرسٹ اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ یہ اعداد و شمار شہری صحت کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑتے ہیں۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ریبیز سے ہلاکتوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 8 مریض جناح اسپتال جبکہ 6 ٹرسٹ اسپتال کورنگی میں دم توڑ گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ہلاکتیں ہی نہیں بڑھ رہیں بلکہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اسپتالوں کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال اب تک 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار شہریوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں کیونکہ ویکسین کی بروقت فراہمی اور عوامی آگاہی کے بغیر اس مسئلے پر قابو پانا مشکل دکھائی دیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US