کراچی اور سندھ کے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کر دی۔ ادارے کے مطابق 27 اگست سے بارشوں کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال کراچی سمیت سندھ کے کسی حصے میں تیز بارش کا امکان نہیں، صرف ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ اگست کے آخر تک صوبے میں شدید یا مسلسل بارشوں کی توقع نہیں ہے۔
ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔