ادارہ امراض قلب کراچی میں سروس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف

image

ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ برائے 2023-24 میں منظور شدہ ملازمین کی تعداد کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4191 ملین روپے زائد کی رقم الاوئنسز کی مد میں غیر قانونی طور پر ادا کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

سینیارٹی لسٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادارے میں غیر قانونی طور پر ترقیاں دی گئیں۔ ادارہ امراض قلب کراچی نے ابھی تک محکمہ سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ریگولر ونگ سے نہ سروس رولز کی توثیق کروائی ہے نہ ہی محکمہ قانون سندھ سے منظوری لی گئی ہے۔

ادارہ امراض قلب کراچی میں ملازمین کی تقرری کے لیے ان کی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں کیا گیا، ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کا سروس ریکارڈ مناسب طریقے سے مرتب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ادارے کے تین ملازمین کو ادارے کی عمارت میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ملازمین یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ جب ادارے کے سروس رولز ہی منظور نہیں ہوئے ہیں تو شوکاز نوٹس کس قانون کے تحت دیا گیا ہے؟ غیر قانونی اقدامات نے ادارے کے سربراہ کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US