چارلس گُڈمَن نے امریکی قونصل جنرل کراچی کا چارج سنبھال لیا

image

چارلس گُڈمَن نے باضابطہ طور پر کراچی میں واقع امریکی قونصل خانہ کے قونصل جنرل کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

قونصل جنرل کراچی کے طور پر اپنے منصب کا آغاز کرتے ہوئے گُڈمَن نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ عوامی رابطے، اقتصادی ترقی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانا ان کی ترجیح ہوگی۔

انہوں نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور روایتی ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں سے مشاورت اور تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔

چارلس گُڈمَن اس سے قبل نیوزی لینڈ میں امریکی مشن کے انتظامی مشیر کے طور پر تعینات تھے اس کے علاوہ کوسوو کے شہر پریسٹینا میں قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن اور انتظامی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پیرو، لیٹویا، جارجیا، پاکستان اور ارجنٹائن سمیت مختلف ممالک میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔

گُڈمَن نے 2006 میں امریکی محکمہ خارجہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ بیس سال تک نجی شعبے میں مالیاتی خدمات، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائدانہ عہدوں پر فائز رہے۔ ان کے پاس ڈیوک یونیورسٹی سے ایم بی اے اور انفارمیشن سسٹمز میں بی ایس کی ڈگری بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US