فرحان غنی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ، امریکا بھی جائیں گے

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی ملک سے باہر چلے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فرحان غنی عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ فرحان غنی کو 23 اگست کو دہشت گردی کے کیس میں سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا تھا اور بعدازاں مقدمہ مدعی کی جانب سے کیس واپس لینے پر انہیں پولیس نے رہا کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحان غنی عمرے کی ادائیگی کے بعد امریکا بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیروزآباد پولیس کی جانب سے فرحان غنی اور دیگر دو ملزمان کی رہائی کی رپورٹ پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US