کراچی: ایم اے جناح روڈ کے گودام سے برآمد 5 ہزار کلو دھماکا خیز مواد تلف

image

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر آتشبازی کے گودام و کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے بعد وہاں سے برآمد ہونے والا پانچ ہزار کلوگرام دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل یونٹ نے تلف کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل گودام میں ہونے والے دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد بھی گودام میں پانچ ہزار کلوگرام سے زائد بارودی مواد موجود تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ربیع الاول کے جلوسوں سے قبل تمام ذخیرہ شدہ آتش گیر مواد کو فوری طور پر ضائع کیا جائے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق برآمد مواد کو نادرن بائی پاس پر منتقل کرکے سیفٹی فیوز ڈیوائس کے ذریعے تلف کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عدالت کے حکم پر اور ربیع الاول کے جلوسوں سے قبل سیکیورٹی اقدامات کے تحت کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US