خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 خوارج ہلاک

image

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھارتی پراکسی یافتہ 31 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 13 اور 14 ستمبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی جس میں مزید 17 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو انجام تک پہنچایا جاسکے اور ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US