سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے دارالحکومت پشاور کے تمام تھانوں, چوکیوں میں مختلف جرائم میں گرفتار ملزمان کی وڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
تھانوں میں کوئی سوشل میڈیا رکن کسی بھی گرفتار ملزم کا بیان ریکارڈ نہیں کرے گا۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر خلاف ورزی کی گئی تو انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس حکام کی اجازت سے گرفتار ملزمان کی وڈیو بنائی جارہی تھیں اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی تھیں جس کی وجہ سے سی سی پی پشاور میاں سعید نے مکمل پابندی لگا دی۔