خیبر پختونخوا حکومت نے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر آپریشن غضنفر وسیم کنڈی کومعطل کردیا۔
سرکاری گاڑی کے غلط استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد غضنفر وسیم کنڈی کو معطل کیا گیا۔ غضنفر وسیم کی 120 دن کے لیے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اعلیٰ حکام کی جانب سے گریڈ 18 کے افسر کی معطلی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔