سوات ٹوکردرہ میں بدھ مت دور کے مجسمے اور اسٹوپا دریافت

image

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے ٹوکردرہ میں کھدائی کے دوران بدھ مت دور کے قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں، جن میں بدھا کے متعدد مجسمے اور ایک عظیم الشان اسٹوپا شامل ہیں۔

یہ مقام بدھ مت کے پیروکاروں کی عبادت گاہ اور خانقاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا، جہاں طلبہ تعلیم اور رہائش پاتے تھے۔ حالیہ دریافتیں گندھارا تہذیب کی تاریخی عظمت کو مزید اجاگر کرتی ہیں اور سوات کی ثقافتی اہمیت کو نمایاں بناتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ مقام مذہبی سیاحت اور علمی تحقیق کے لیے نہایت قیمتی ورثہ ثابت ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US