مردان میں بھی ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، مزید 31 افراد متاثر

image

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی بے قابو ہوگیا۔ محکمہ صحت کا بروقت سپرے نہ کرنے کی وجہ سے صوبے کے بیشتر اضلاع کی طرح ضلع مردان میں بھی ڈینگی کیسز بڑھنے لگے ہیں، ڈینگی مچھر کے وار سے 31 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس خطرناک وبا سے مزید سینکڑوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تشخیص جاری ہے۔

صبح اور شام مچھر کے کاٹنے کا خطرہ زیادہ ہے، ماہرین کی جانب سے عوام کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور برتنوں میں موجود پانی بھی ڈھانپ کر رکھیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور، چارسدہ، مرادن، صوابی، سوات، بونیر اور جنوبی اضلاع میں ڈینگی کی درجنوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US