خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا

image

پشاور: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1633 اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ دوسری پوزیشن نادرا کے ای-سہولت پروجیکٹ کو ملی جبکہ کے پی آئی ٹی بورڈ کی "دستک ایپ" رنر اپ قرار پائی۔

ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا یہ ڈیجیٹل ایپ کائیٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ترتیب دیا گیا، جس نے خیبرپختونخوا کا نام قومی اور عالمی سطح پر روشن کیا۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق یہ ڈیجیٹل ایپ خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد رکھنے والا ایک اور سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا سیاحتی وژن عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرے گا۔

کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی محنت اور جدت کو قومی سطح پر تسلیم کیا جانا صوبے کے لیے اعزاز کی بات قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US