محکمہ لائیو اسٹاک کا ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ 8 ماہ بعد بھی غیر فعال۔۔ وزیرِ اعلیٰ برہم

image

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ لائیو اسٹاک آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ فعال نہ کر سکا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پلانٹ کی عدم فعالیت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کو 15 اکتوبر تک پلانٹ کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ٹریننگ شروع کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل فی الفور شروع کیا جائے اور ٹریننگ سینٹر میں قائم ماڈل میٹ شاپ کو بھی فوری طور پر فعال بنایا جائے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ذرائع کے مطابق افسران کی غفلت اور انتظامی ناہلی کے باعث یہ اہم منصوبہ کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے باوجود محکمہ لائیو اسٹاک ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ اور ٹریننگ سینٹر کو فعال کرنے میں ناکام رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US