ماں بن کر بچوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔۔ ایف آئی کی تحقیقات کا آغاز

image

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن ونگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک خاتون بیرونِ ملک سفر کے دوران بچوں کو اپنی اولاد ظاہر کرکے غیر قانونی طور پر لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ امیگریشن حکام نے شک گزرنے پر خاتون کو آف لوڈ کیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد حقیقت سامنے آنے پر اسے گرفتار کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل منتقل کیا جائے گا، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے حقیقی والدین اور واقعے کے پس منظر کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US