پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 6 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے جبکہ مرکزی و صوبائی رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال، آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی حکمتِ عملی، اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تنظیمی امور، پارٹی منشور کی تازہ کاری اور عوامی رابطہ مہم کے آئندہ پلان پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سی ای سی اجلاس میں حالیہ آئینی ترمیمی تجاویز اور پارٹی پالیسی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔