نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں کرپشن اسکینڈل، گرفتار 7 افسران مستعفی

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں کرپشن اسکینڈل نے نیا موڑ اختیار کر لیا ہے کرپشن کے الزام میں گرفتار سات افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید خرم علی نے ان افسران کے استعفے وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دیے ہیں جہاں ان پر باضابطہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ استعفوں کی منظوری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران پر بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور حساس معلومات کے ذریعے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزارتِ داخلہ اور متعلقہ تحقیقاتی ادارے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی گزشتہ عرصے میں ہائی پروفائل کارروائیوں اور آن لائن جرائم کی روک تھام کے حوالے سے فعال کردار ادا کرتی رہی ہے تاہم کرپشن کیس سامنے آنے کے بعد ادارے کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US