ملک بھر میں ان دنوں وائرل بخار، نزلہ اور کھانسی کی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اگرچہ ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، تاہم ایک گھریلو آزمودہ ٹوٹکا بھی ہے جو اس کیفیت میں جلد افاقہ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
گھروں میں عام استعمال ہونے والی پیاز دراصل غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جس میں فاسفورس، منرلز، وٹامن سی اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ یہ نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ اپنی طبی خصوصیات کی وجہ سے موسم سرما میں وائرل امراض کے خلاف قدرتی ڈھال کا کام بھی کرتی ہے۔
مشہور ہربلسٹ نادیہ فرحان کے مطابق اگر ایک پیاز کو کاٹ کر رات سونے سے قبل پاؤں کے تلوؤں پر رکھ کر کپڑے یا ڈوری سے باندھ لیا جائے اور اس پر موزا پہنا جائے تو اس کا حیران کن فائدہ ملتا ہے۔ ان کے بقول پیاز کی جراثیم کش خصوصیات جسم سے زہریلے جراثیم اور وائرل عناصر کو جذب کرلیتی ہیں، جس سے صبح تک بخار، کھانسی اور نزلے میں نمایاں کمی محسوس ہوتی ہے۔
یہ سادہ مگر مؤثر نسخہ برسوں سے گھروں میں آزمودہ ہے اور آج بھی بدلتے موسم میں وائرل بیماریوں کے خلاف ایک قدرتی حفاظتی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔