تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

image

پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں سودمند ثابت نہ ہوا۔ پوری ٹیم 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کوئنٹن ڈی کوک 53 اور پریٹوریئس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے 144 رنز کا ہدف صرف 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر صائم ایوب نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ محمد رضوان 32 اور آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں سے فتح پائی تھی۔ فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

ابرار احمد کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ کوئنٹن ڈی کوک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US