ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر وفد کے ہمراہ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایک مختصر ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں اہم دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاک-ایران تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں خطے کی مجموعی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
ان رابطوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کے ساتھ علاقائی امن اور جنگ بندی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔