کورونا وائرس کے مریض کو چھونے والا پانی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ماہرین کا انکشاف

image

کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی خوف کی لپیٹ میں لیا ہوا ہے تو دوسری جانب برطانوی ماہرین نے اس حوالے سے انکشاف ظاہر کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ شخص کے جسم کو چھونے والے پانی سے بھی وائرس پھیلنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

سٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس پانی کے باعث پھیل سکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا کے مریض کے جسم کو لگنے والے پانی میں جراثیم گھنٹوں تک زندہ رہتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق بیت الخلا کے پانی سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے جس کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جب وہ پیشاب کرتا ہے تو وائرس پانی میں شامل ہو جاتا ہے جو 17 دنوں تک زندہ رہنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ متاثرہ شخص جب رفع حاجت کے بعد پانی استعمال کرتا ہے تو یہ بھی وائرس سے آلودہ ہو کر سیوریج میں شامل ہو جاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ الیگزینڈرا کا کہنا ہے کہ تحقیق کرنے پر ہمارے سامنے یہ بات آئی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص اگر پانی استعمال کرتا ہے تو یہ بہت سے افراد کے لئے خطرناک بات ثابت ہو سکتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.