ڈرامے میں میری موت دیکھ کر ماں کی طبعیت خراب ہوگئی۔۔ شوبز میں آنے والے نبیل ظفر کی زندگی کے چند حقائق

image

"دھواں ڈرامے میں میری موت کا سین دیکھ کر ماں کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی. ان کی زبان کے نیچے باقاعدہ گولی رکھنی پڑی"۔

یہ کہنا ہے سینیئر اداکار نبیل ظفر کا جنھوں نے الف ٹی وی میں فرح اقرار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ شوبز میں ان کی آمد اتفاقیہ ہے اور نہ تو انھیں اداکاری کا شوق تھا نہ ہی خاندان میں کوئی اس فیلڈ میں تھا۔

نبیل ظفر کہتے ہیں کہ اتفاقیہ آڈیشن دینے کے بعد دو تین ڈرامے کیے جس کے بعد کوئٹہ میں دھواں ڈرامے کی آفر آئی. والد نے کہا ہم سفید پوش لوگ ہیں میں صرف پڑھائی کے لیے پیسے دے سکتا ہوں اور کسی چیز کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں. یہی وہ وقت تھا جب سوچ لیا تھا کہ آئندہ گھر والوں سے مدد نہیں لینی. جو کرنا ہے خود کرنا ہے۔

نبیل ظفر نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ میرے والد کا کچھ عرصے پہلے ہی اچانک انتقال ہوا تھا جس کی وجہ سے بھائی کو منع کردیا تھا دھواں میں میری موت کا سین والدہ کو نہ دکھایا جائے لیکن انھوں نے دیکھ لیا اور پھر طبعیت خراب ہوگئی. بعد میں ان کے پاس گیا اور کہا کہ ماں وہ روح افزا کی بوتل تھی جس کے بعد وہ ٹھیک ہوگئیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.