کیا ہماری زمین کو بھی آرام کی ضرورت ہے؟ جانئے اس ویڈیو رپورٹ میں

image

چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے جہاں اپنے خوف سے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے تو اسی وائرس کی بدولت ہمیں دنیا میں کچھ مثبت اور نئی تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں قرنطینہ ، آئسولیشنز وارڈ قائم کر دئے گئے کیونکہ یہ وائرس ایک دوسرے سے لگتا ہے اور بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

یوں سمجھ لیں کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو آرام کے لئے بھیج دیا ہے۔ دنیا بھر میں چلنے والی پیداواری ٹیکسٹائلز، صنعتیں، فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کا فائدہ یہ ہوا کہ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واضح ہوئی ہے۔

دنیا کے وہ ترقی یافتہ شہر جہاں رات میں بھی دن کا سماء ہوتا ہے وہ شہر بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی نذر ہو گئے ہیں۔ سڑکوں گلیوں شاہراہوں پر نہ تو لوگ موجود ہیں اور نہ ہی گاڑیوں کا بے جا ٹریفک جس کی وجہ سے ایسے حیران کن عمل دیکھنے میں آئے۔

ماہرین کے مطابق دو ماہ گزر جانے کے بعد جب آسمان میں ہوا کے معیار کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ 21.5 فیصد فضا کو صاف محسوس کیا گیا۔ خیال رہے کہ چین ہر سال دنیا میں 30 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرتا ہے جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

آگے جانکاری آپ ویڈیو دیکھ کر حاصل کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.