یہ نہ سوچو کہ مسجدوں میں جانے سے منع کیا گیا ہے بلکہ یہ سوچو کہ ہر گھر کو مسجد میں تبدیل کرنے کو کہا گیا ہے۔۔۔ بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا خوبصورت ویڈیو پیغام

image

یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جبکہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے گھروں میں ہی نماز کی ادائیگی کا اہتمام کریں تاہم اسی سلسلے میں بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ 'یہ نہ سوچو کہ مسجدوں میں جانے سے منع کیا گیا ہے بلکہ یہ سوچو کہ ہر گھر کو مسجد میں تبدیل کرنے کو کہا گیا ہے'۔


کرکٹر نے کہا کہ 'ہماری طرح ہمارے گھر بھی گنہگار ہو چکے ہیں، آؤ گھروں کو صاف کرتے ہیں، کچھ دیر گھر میں ہی نماز پڑھتے ہیں'۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.