میری زندگی کی روشنی۔۔ شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرہ کرتے ہوئے خوبصورت ویڈیو

image

“میں اپنی زندگی کی روشنی یعنی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرے پر جا رہا ہوں۔ تمام بیٹیوں کے والدین کے لیے دعا گو ہوں جیسا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں۔ اس لیے ان کی تمام خواہشات کو پورا کرنا اور ان کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمات میں سے ایک ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہماری تمام خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین“۔

یہ کہنا ہے سابق کپتان شاہد آفریدی کا جنھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں۔

عمرہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی نے سورۃ الاحزاب کی یہ آیت’إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا‘ بھی شئیر کی ہے جس کا ترجمہ ہے “ بے شک اللّٰہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو“۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts