اس تصویر میں ایسا کیا ہے جس سے آپ کا موبائل فون خراب ہوسکتا ہے؟

image

قدرتی مناظر دکھلاتی یہ تصویر کوئی عام تصویر نہیں ہے۔ اس کے بارے میں ایک مشہور ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے خبردار کیا ہے کہ اس تصویر کو کسی بھی کمپنی کے اینڈرائیڈ فون میں وال پیپر کے طور پر استعمال کیا جائے تو ڈیوائس کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔

اگر آپ اس تصویر کو وال پیپر کے طور پر لگا کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ اینڈرائیڈ فون پر کیا اثر ہوتا ہے تو پھر اسے دوبارہ استعمال کرنے کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔

ان کے مطابق سورج غروب ہونے کی یہ تصویر کسی بھی اینڈرائیڈ فون کو کریش کرسکتی ہے کیونکہ اس میں ایک ایسا کوڈ چھپا ہے جو پورے اینڈرائیڈ سسٹم یوزر انٹرفیس کو کریش کر دیتا ہے۔

اس تصویر کو براؤزر پر اوپن کرنے یا فون میں محفوظ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم اگر اسے وال پیپر کے طور پر لگایا جائے تو فون متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کرکے بھی مسئلے کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے اور پھر وال پیپر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں آسمان پر سرمئی بادل دکھائی دے رہے جن سے سورج کی سرخ روشنی جھلک رہی ہے۔ نیچے پہاڑ اور ان کے درمیان سے اترتی ہوئی لال رنگ کی روشنی۔ ساتھ ہی دریا بہہ رہا ہے یہ حسین تصویر کوئی بھی آپ کو بھیجے تو اسے نظر انداز کردیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.