فواد عالم نے سنچری اسکور کرنے پر جشن منانے کے لئے کس مشہور شخصیت کا منفرد انداز اپنایا؟ سوشل میڈیا پر خوب چرچے

image

قومی کرکٹر فواد عالم کی گزشتہ روز ٹیسٹ میچ میں سنچری، جشن منانے کا ترک انداز اپنا لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ کے نام رہا تاہم میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے اور سنچری اسکور کرنے والے قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی پرفارمنس سے سب ہی کے دل جیت لیے۔

سنچری اسکور کرنے پر فواد عالم نے جشن منانے کے لئے ترک انداز اپنا لیا، فواد عالم کا سنچری کرنے پر جشن منانے کا انداز ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کا ایک سین ہے اور اُن کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر بھر پور پسند کیا جا رہا ہے۔

اس منفرد اسٹائل کے حوالے سے فواد عالم کا کہنا ہے کہ اُن کا جشن منانے کا انداز ترک ڈرامے’ارطغرل غازی‘ کا ایک سین ہے جس نے انہیں بے حد متاثر کیا تو اِنہوں نے بھی سنچری اسکور کرنے پر وہی انداز اختیار کر لیا۔

فواد عالم نے بتایا کہ انہیں پریکٹس میچ میں ''اجّو بھائی'' اظہر علی نے کہا تھا کہ 'اگر تم سنچری بناؤ گے تو ایسے جشن منانا'۔

اُن کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ میں یہ اننگز کھیلنے اور سنچری بنانے پر خوش ہوں لیکن قومی ٹیم کی شکست پر دل سے دکھی بھی ہوں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے سنچری بنانے والے فواد عالم کا منفرد اسٹائل میں جشن منانا کرکٹ شائقین سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا اور سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے بھی ہو رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.